منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔

اپنے بیان میں پروزیر خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے اور دنیا پر بھارت کی حق دھرمی اور برصغیر میں بھارتی حکمرانوں کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی جان لیں کے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے، ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہوگئی تویہ جنگ ایٹمی جنگ تک پھیلے گا۔

پرویزخٹک نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے بہت جلد اچھے دن آرہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری اقتصادی مسائل سے نکلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی سطح پر یہی اصلاحاتی پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ چاروں صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسک، ہمارے مخالفین صرف انتخابات میں عوام کو اپنا چہرہ دیکھاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں