اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی کو 19ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا اےآروائی آج پاکستان کا اہم ترین میڈیا ہاؤس ہے 19سال میں اےآروائی نےانفارمیشن میڈیابدل کررکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آروائی فیملی کو 19ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا 19 سال میں اے آر وائی نے انفارمیشن میڈیا بدل کررکھ دیا، اےآروائی نےجدوجہد کی ، طاقتور کے سامنے سینہ سپر رہا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اےآروائی آج پاکستان کا اہم ترین میڈیا ہاؤس ہے، سلمان اقبال،حاجی اقبال اور تمام ٹیم اےآروائی مزید آگے جائیں۔
ARY فیملی کو 19ویں سالگرہ مبارکٰ، ان انیس سالوں میں آپ نے پاکستان کے انفارمیشن میڈیا سین کو بدل کر رکھ دیا، جدوجہد کی ، طاقتور کے سامنے سینہ سپر رہے اور آج پاکستان کا اہم ترین میڈیا ہاؤس ہیں۔ سلمان اقبال، حاجی اقبال اور تمام #TeamARY اور آگے جائیں۔ @Salman_ARY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 16, 2019
خیال رہے دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کا پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کی آج19ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، 16 ستمبرسنہ دو ہزار کو لندن کے ایک دفتر سے شروع ہونے والا اے آر وائی پاکستان کی شناخت بنا، انیس برس میں اے آر وائی میڈیا انڈسٹری پر چھا گیا۔
مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے دل کی آواز : اے آر وائی نیٹ ورک کی19ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
اے آر وائی نیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سب سے معتبر نیوز چینل ہے، اس کے علاوہ اے آر وائی کیو ٹی وی پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا مذہبی چینل ہے جس کا طرہ امتیاز مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور دین کا فہم عام کرنا ہے۔
اے آر وائی زندگی ہر گھر میں زندگی کے رنگ بکھیر رہا ہے جبکہ اے آروائی میوزک جدید میوزک میں پاکستان کو عالمی افق پر متعارف کرارہا ہے۔
اے آر وائی فیملی میں عالمی شہرت یافتہ فلم چینل ایچ بی او بھی شامل ہے جہاں ہر روز ہالی ووڈ کی نئی اور بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں پیش کی جاتی ہیں اور نکولوڈین سے کون واقف نہیں جوعالمی سطح پر بچوں کا جانا پہچانا ایک چینل ہے، اور یہ بھی اے آر وائی فیملی کا حصہ ہے۔