کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چوروں لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، حکومت کا دو نکاتی ایجنڈا مسئلہ کشمیر اور کرپشن کا خاتمہ ہے، دباؤہم نہیں اپوزیشن ہم پرڈال رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، حکومت کا دو نکاتی ایجنڈا مسئلہ کشمیر اور کرپشن کا خاتمہ ہے، چوروں لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بڑی چوری کیساتھ ساتھ چھوڑی چوری والے کو بھی نہیں چھوڑیں گے، دباؤ ہم نہیں بلکہ اپوزیشن ہم پرڈال رہی ہے، کیا اپوزیشن نے کبھی اسمبلی میں مہنگائی یا دیگرمسائل پر بات کی؟ اپوزیشن اسمبلی میں صرف ایک بات کرتی ہے کہ پروڈکشن آرڈر دو اور ہمیں نہ پکڑو۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف سے ڈیل کرنے کی بات کررہے ہیں، وہ نوازشریف سے3،3گھنٹے ملاقاتیں کررہے ہیں، حکومت یاعدالت سے نہیں بلکہ آپس میں ڈیل کررہےہیں۔
ن لیگ کے اپنے لوگ نوازشریف سے متعلق وضاحت دینے کو تیار نہیں، سینیٹ کے الیکشن میں ان کے ہی لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا، 80کروڑ روپے جاتی امرا کی دیوار پر لگادیئے، نقصان غریب آدمی کا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا مسئلہ کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ ہے، ان کے ہاتھ سے سرکاری گاڑی چلی گئی جس کا ان کو شدید غم ہے۔
کاروباری افراد نہیں اسحاق ڈار اور حسن اورحسین نواز ملک سے بھاگے ہیں۔30،35سال انہوں نے حکومت کی، مسائل کا ہم جواب کیسے دےسکتےہیں؟ پہلی مرتبہ ہماری حکومت آئی ہے اور ہم مسائل حل کررہے ہیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پرچیزیں مہنگی ہورہی ہیں توہم اس کو کیسےسستا کرسکتے ہیں،
مہمند ڈیم سے متعلق فنڈز سپریم کورٹ کے پاس موجود ہیں، میری وزارت کے جتنے بھی پروجیکٹ روکے گئے وہ پورے کرکے دکھارہا ہوں۔