اشتہار

قصور واقعہ، وزیر اعظم کا نوٹس، غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ قصور واقعے کے بعد ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومعطل کیاجاچکا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کومزید تحقیقا ت سونپ دی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی پی اوقصورکوبھی عہدےسےہٹادیاگیا، غفلت برتنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور احتساب سب کا ہی ہوگا۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کی اصطلاع کیلئےکام نہ کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے، صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس نےقصور واقعے پر ہنگامی اقدامات کیے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کے خلاف بھی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔

مزید پڑھیں: قصور واقعے کے ذمے داروں کو پھانسی پرلٹکائیں گے: گورنرپنجاب

خیال رہے کہ گزشتہ روز چونیاں میں‌ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌کی مسخ شدہ لاشیں برآدم ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے۔

تینوں بچوں کا شناخت کر لیا گیا. یہ بچے گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتا ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں