اشتہار

فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل فیکٹری پر حملوں کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

پریس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تیل فیکٹریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر نے سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے معاندانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے اس نوعیت کی تخریب کاری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے فرانس کی معاونت اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر نے زور دیا کہ اس طرح کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ میکروں نے مشرق وسطی کے استحکام کے واسطے سعودی قیادت کی خواہش اور کوششوں کو گراں قدر قرار دیا۔

فرانس کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا ملک ارامکو کی تنصیبات پر حملے کے پیچھے موجود اصل فریق کے بارے میں جاننے کے سلسلے میں بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ تحقیقات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

دوسری جانب سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ تیل کی تنصیبات پر ان حملوں کا مقصد پورے خطے کے امن کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹیلی فونک رابطے میں آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں