اشتہار

پاک سعودی تعلقات اخوت، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں: سعودی سفارتخانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاک سعودی تعلقات اخوت، محبت اور ایمان کے رشتے پر قائم ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط چٹان کی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت خانے کے میڈیا سیکشن کے انچارج علی خالد الدوسری کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں، پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی مسلم امہ کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔

- Advertisement -

علی خالد نے بتایا کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اورتاریخی رشتوں کو مزید پروان چڑھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام اسلامی اخوت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جس طرح پاکستانی عوام سعودی عرب کو اپنا دینی مرکز سمجھتے ہوئے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، اسی طرح سعودی عوام بھی پاکستان سے دل و جان سے محبت کرتے اور اسے مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مختلف ملکوں میں رہا ہوں لیکن پاکستان کے لوگوں کو میں نے سب سے زیادہ ملنسار، خوش گفتار اور محبت کرنے والا پایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں