اشتہار

ایران کے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، مائیک پومپیو

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض/واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، تیل تنصیبات پر حملہ جنگی اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دنیا کی سب سے بڑی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد سعودی عرب کے دورے پرریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا سعودی عرب کی خام تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد اس کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ امریکی شہریوں اور دنیا میں تیل کی رسد کے لیے بھی خطرہ تھے۔

- Advertisement -

امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ’ایران کا مذکورہ حملہ ایک جنگی اقدام ہے‘۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیوں میں اضافے کا کہہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوابی اقدام کےلیے امریکا کے پاس بہت سی آپشنز ہیں، ایک آخری آپشن ہے اور اس کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں