اشتہار

ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ٹریفک پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکتا اور دوسری جانب سے آنے والی کار سے تصادم ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کی جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے ڈرائیورز کو تنبیہ کی ہے کہ سگنل بند ہوجانے کے باوجود نہ رکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 12 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے اور گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا اقدام دوبارہ دہرانے پر 3000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایک سال کے لیے لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

ابوظبی پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ لائٹ جلنے کے باوجود گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں اور عوام اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

پولیس انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہیں جو بڑے حادثے کا سبب بنتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں