کراچی: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع ہوگئیں، کیوریٹر ٹیم کی جانب سے وکٹیں تیار کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تین وکٹیں میچز اور دو وکٹیں پریکٹس کے لیے تیار کی جارہی ہیں، جبکہ گراؤنڈ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔
سری لنکن ٹیم نے 25 ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو کھیلیں گے، دوسرا مقابلہ 29 ستمبر اور آخری ون ڈے 2 اکتوبر کو ہوگا۔
شہر قائد میں دونوں ٹیمیں دس سال بعد ایکشن میں دکھائی دے گی، جبکہ سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی، ٹیم شیڈول کے مطابق 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔
سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی
سری لنکن حکومت کی جانب سے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا جس کے بعد سری لنکن ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، سری لنکن بورڈ نے تصدیق کردی۔
سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔