جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہا تک پہنچ چکیں، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی صورت حال پرتوجہ کے لیے متعدد اقدامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہا تک پہنچ چکیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ کا مرکز ہے، پاکستان نے کشمیرکی صورت حال پرتوجہ کے لیے متعدد اقدامات کیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق خلاف ورزیاں بند کرانے کےاقدامات کرے گا، انسانی حقوق کونسل کے تحت کشمیریوں کی اذیت ختم کرانے پرکوشاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں 47ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 47ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں