اشتہار

امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا، ڈرون حملے میں 30 کسان جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کیا ہے، ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں غلطی سے عام کسانوں پر ڈرون سے بمباری کی گئی۔

ترجمان امریکی فوج کے مطابق غلطی سے کسانوں کو داعش کا گروہ سمجھ لیا گیا تھا، بمباری کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرقی صوبے ننگرہار کے وزیر تنگی کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 30 کسان ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک 85 زخمی

پولیس اور مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ بدھ کی شب اس وقت کیا گیا جب کسان ایک فارم ہاؤس میں گری دار میوہ جمع کرکے آرام کررہے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں نیٹو افواج، طالبان اور داعش کے مسلح افراد ایک دوسرے کو حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس دوران عام بے گناہ شہری ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے زابل میں واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی عمارت کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 85 سے زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں