اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں انتہاپسندانہ سوچ کے باعث امن کو خطرات لاحق ہیں،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی نے ظلم، بربریت، سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا، مودی کی انتہاپسندانہ سوچ نے خطے کوخطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن کے دن وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ نے امن وآتشی کے لیے کائنات تخلیق کی، افسوس کامقام ہے انسان اللہ کےاس ابدی پیغام کو فراموش کرچکا۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہاپسندانہ سوچ کے باعث امن کو خطرات لاحق ہیں، کشمیر، فلسطین ودیگرعلاقوں میں بسنے والے امن کے متلاشی ہیں۔

- Advertisement -

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مودی نے ظلم، بربریت، سفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا، مودی کی انتہاپسندانہ سوچ نے خطے کوخطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کی ضرورت اور اہمیت وہی جانتا ہے جو جنگوں سے گزرا ہو، پاکستان اور اس کےعوام امن کی اہمیت کوخوب جانتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن وہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کا کردار رہا ہے، دہشتگردی، انتہاپسندی کی آگ سے گزر کر پاکستان کو امن نصیب ہوا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے، ملک میں امن کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آج جنگوں کے خاتمے، امن سے رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم امن ہرسال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں