اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کا جے یو آئی (ف) سے رابطہ ہوا ہے،بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا.
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اس ضمن میں پی پی رہنماؤں نے جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا.
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ابھی مصروف ہیں اور اسلام آباد سے باہر ہیں ، جوں ہی لوٹیں گے، پی پی کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا.
موصولہ اطلاعات کے مطابق شریک چیئرمین آصف زرداری بلاول بھٹو کے بیانات پرآصف اور دھرنے پر پالیسی سے متعلق متعلق نہیں.
مزید پڑھیں: مولاناصاحب! مارچ کشمیریوں کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان
آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ بلاول بھٹو اپنے بیان کی وضاحت کریں، اسی ضمن میں ملاقات کا اہتمام کیا جارہا ہے.
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی لیکن خود شریک نہیں ہوں گے۔