جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بھارتی ایئرپورٹ پر پانچ افغانی گرفتار، پیٹ سے 32 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : نئی دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ زیرحراست افغانی باشندے گزشتہ ہفتے قندھار سے نئی دہلی پہنچے تھے،انہوں نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہیروئن سے بھرے کیپسولز کو نکالنے میں مجموعی طور پر 5 دن لگے۔

ڈپٹی کشمنر کسٹم کلریو میشرہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

- Advertisement -

کسٹم حکام کے مطابق افغان باشندوں کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا جب وہ قندھار سے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تین پر پہنچے،حکام نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع تھی کہ بعض افغان باشندے اسمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ افغان باشندوں کی آمد پر شبہ ہوا کہ وہ سونا اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم ان کے دستی بیگ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا بعدازاں خصوصی اجازت کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔

کسٹم افسرنے بتایا کہ ایکسرے رپورٹ میں پانچوں افغان باشندوں کے پیٹ میں کیپسول کی نشاندہی ہوئی تو انہیں نکالنے کا عمل شروع ہوا جس میں 5 دن لگے اور اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بتایا گیا کہ کم از کم 370 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں لیباٹری میں بھیج دیا گیا اور جب انہیں کھولا گیا تو ہیروئن نکلی بعدازاں زیر حراست افغان باشندوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دہلی میں مطلوبہ شخص کو کیپسول فراہم کرنے پر انہیں 500 ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کسٹم کشمنر نے بتایا کہ دہلی میں مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں