ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کا حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک امن پلان کے تحت سعودی عرب پر تمام حملوں کے خاتمے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس تجویز سے جنگ کے خاتمے کی خواہش کا طاقتور پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے حملوں کے روکے جانے اور سیاسی حل کے مطالبے کا خیرمقدم کیا۔

ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خصوصی مندوب نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور تشدد کو کم کرنے کے لیے عسکری اضافے اور غیر مددگار بیانیے سمیت تمام ضروری اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ پیشکش حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے ایک ہفتے بعد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی، لیکن امریکہ اور سعودی عرب نے اس حملے میں ایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں