اشتہار

واٹس ایپ کا اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ مختلف ممالک کے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت مل گئی۔

اسٹیٹس شیئرنگ فیچر کیا ہے؟                                                      

- Advertisement -

واٹس ایپ پر اسٹیٹس (ویڈیو، ٹیکسٹ) لگانے کے بعد آپ اسے دیگر کمپنی کی زیرملکیت دیگر ایپلیکشنز پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ یعنی اسٹیٹس اب فیس بک کے ساتھ، انسٹاگرام، جی میل ، گوگل کی دیگر سروسز پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فیچر پر رواں سال جون میں کام شروع کیا گیا تھا اور اسے آزمائش کے لیے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

جب صارف واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کرے گا تو اُس کے سامنے دیگر آپشن آئیں گے جس کے بعد وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا اسٹیٹس فیس بک اسٹوری اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اسٹیٹس ونڈوز میں مائی اسٹیٹس کے نام سے علیحدہ ونڈو ہوگی جہاں سے ویو کے آپشن پر کلک کر کے اسے دیگر ایپس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے اپنا فیس بک اکاؤنٹ لنک کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ اینڈرائیڈ اور ڈیٹا شیئرنگ اے پی آئی کے ذریعے خود ہوگا۔ صارف اپنی ڈیوائس میں موجود متعدد ایپس میں واٹس ایپ اسٹیٹس کو شیئر کرسکیں گے مگر کوئی بھی اکاﺅنٹ لنک نہیں ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہر نے کہا ہے کہ اگر کسی صارف کو یہ فیچر نظر نہیں آرہا تو وہ گوگل پلے اسٹور سے اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرلے جس کے بعد یہ سہولت میسر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں