جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پشاور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، دو بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ باجوڑو کلی میں تیز موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر سوات میں گرنے سے دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جو منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے ضلع مہمند کے علاقہ یکہ غنڈ سے شاخ نمبر 6 جا رہے تھے کہ باجوڑو کلی میں انکی موٹر کار تیز رفتاری کے باعث سڑک سے ملحقہ نہر سوات میں گر گئی۔

حادثے میں قمر ولد باور خان نامی شخص، اسکی اہلیہ اور دو بچے بلال اور محمد موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور صالح شدید زخمی ہوگیا۔

بابوسر ٹاپ پربس کو حادثہ، 26 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے میتوں اور زخمی شخص کو باہر نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کیا جہاں سے زخمی ڈرائیور کو پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بابو سر ٹاپ کے نزدیک بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ حادثہ بابوسر ٹاپ کے نزدیک گیٹی داس کے علاقے میں پیش آیا ، یہ بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں