جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 8 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روزمیں بوندا باندی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرفقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں