جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایرانی عہدے دار کا انتخابات میں غیرقانونی پیسہ استعمال کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان عباس کدخدائی نے کہا ہے کہ گندا پیسہ ایران میں انتخابات کے نتائج کا تعین کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کدخدائی نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں گندا پیسہ انتخابات میں استعمال کرنے کی روک تھام کا کوئی قانون موجود نہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی بنیاد پرست 12 مقربین دستوری کونسل میں شامل ہیں،ان میں سے چھ کو انسانی حقوق گروپ اور چھ کو برہ راست خامنہ ای کی طرف سے متعین کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اصلاح پسند سیاستدان اس کونسل کو ملک میں کسی بھی طرح کی اصلاحات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کونسل کو ریاست میں وسیع تر اختیارات حاصل ہیں، یہ کونسل ایرانی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے ایک اعلی قانون ساز ادارے کی حیثیت سے قانون سازی، انتخابات کی نگرانی اور امیدواروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں