بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مودی کے جلسے میں گئے مگر آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے، مودی بھی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں نے بیرون ملک یہی باور کرایا ہے کہ ایک اور ہٹلر پیدا ہوگیا ہے، مغرب والے انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وقت آنے والا ہے جب اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، مودی نے کشمیر میں تجربہ کیا ہے، خاموشی رہی تو آزاد کشمیر تک آئے گا۔

مزید پڑھیں: 3 لاکھ سے زائد کشمیری پاکستان کی طرف ہجرت کر چکے ہیں: راجہ فاروق حیدر

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت کشمیریوں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہے، مودی کا اصل ٹارگٹ پاکستان ہے، مودی جہلم، سندھ اور ستلج کو بھی راوی بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ عرض کرتا ہوں کشمیری آپ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری 72 سال سے اس آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ڈھال آزاد کشمیر ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے کسی اور کی طرف نہیں۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کشمیر کا ہر شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں