ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امریکی شہری کو شادی کے لیے محبوبہ کی فرمائش پر جان دینا پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی: مردوخواتین کی طرف سے اپنی شادی بیاہ کی تقریبات کو یاد گاربنانے کے لیے بعض اوقات ناقابل یقین چونچلے اختیار کیے جاتے ہیں جو بسا اوقات جان لیوا بھی ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسا ایک المناک واقعہ ایک امریکی کے ساتھ پیش آیا جو اپنی محبوبہ کی فرمائش پوری کرنے کے لیے سمندر کی گہرائی میں اترتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ واقعہ افریقی ملک تنزانیا کے ایک جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں شادی سے قبل امریکی دلہا اسٹیون ویبر اور اس کی معشوقہ کینیشا انٹوان زنجبار کے مقام پر مانٹا ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔کینیشا انٹوان نے اپنے ساتھی اسٹیون ویبر کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کیں۔

ان میں اسے ہوٹل کی گہرائی میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون سے شادی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہوٹل کے یہ کمرے جن کو سمندری پینداکہا جاتا ہے کا ایک رات کا کرایہ 1700 ڈالر ہے۔ اس کمرے کے ارد گرد فیروزی پانی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں اسٹیفن ویبر کمرے کے دریچے کی طرف تیرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں اس نے ایک تحریری پیغام ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے جسے وہ پانی کے اندر اپنی محبوبہ کو دکھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ اس کی محبوبہ اس جان لیوا مشق کی ویڈیو بنا رہی ہے۔

اس کاغذ کے ورق پر لکھا کہ میں اپنے آپ کو ہرگز یہ بتانے کے لیے خود کو روک نہیں سکتا ہوں کہ میں آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔ آپ سے میرے پیار میں ہرآنے والے دن میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے بعد اس نوجوان نےایک چھوٹا بکس دکھایا جس شادی کی انگوٹھی نکال کر دکھائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بات سے بے خبر کہ عاشق کی جان پر بنی ہوئی ہے ، معشوقہ اسے پانی میں ڈوبتے ہوئے اظہار محبت کرنے کے مناظرکو کیمرے میں محفوظ کرنے ساتھ ساتھ زور زور سے ہنس رہی ہے۔

فی الحال امریکی نوجوان کی موت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم کنیشا نے اپنے بوائے فرینڈ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی عام زندگی کے آغاز کو منا نہیں سکے کیونکہ ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت دن بدتر ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں