ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چین بھی ای سگریٹ پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین بھی جلد ای سگریٹ پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، پھیپھڑوں کے مہلک عارضے ویپنگ کو ای سگریٹ پینے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں بھی ای سیگریٹ پر پابندی لگانے کا امکان ہے ،اس مناسبت سے اکتوبر میں قواعد و ضوابط کا اعلان کیا جائے گا۔

پھیپھڑوں کے مہلک عارضے ویپنگ کو ای سیگریٹ پینے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، ای سگریٹ اور ویپنگ بیماری کے تعلق کے تناظر میں امریکا میں تحقیق بھی جاری ہے اور اس کی وجہ چھ ہلاکتیں خیال کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے بھارت نے حال ہی میں ای سگریٹ کو ممنوع قرار دے دیا ہے، چین اور بھارت دنیا میں تمباکو کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں، ای سیگریٹ بنانے والی کئی کمپنیوں نے چین میں ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں : بھارت میں بھی برقی سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد

یاد رہے بھارت نے الیکٹرونک سگریٹ کی تیاری، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

اس سے قبل امریکا میں ذائقے والی ای سگریٹ مصنوعات پر پابندی کا اعلان کیا تھا ، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹوں سے ذائقے دار ای سگریٹ اٹھا لیے جائیں گے۔

واضح رہے ویپنگ یا ای سگریٹ عام طور پر نکوٹین، پانی، فلیورز اور سولوینٹس کا مکسچر ہوتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار متبادل ہے مگر صحت پر اس کے اثرات مکمل طور پر ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں