منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ابوظبی، گاڑیوں میں ہولناک تصادم، 5 طالبات زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں 8 گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں اسکول بس اور 7 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں میں جائے وقوعہ پر زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔

ابوظبی پولیس کے مطابق المقتا برج کے نزدیک گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں 5 طالبات زخمی ہوئی، زخمی طالبات کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی طالبات کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 35 منٹ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلے کی کمی کو بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

لیفٹیننٹ کرنل جابر المنصوری نے ڈرائیور کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ابوظبی کے ضلع الفلاح میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا سیاح جوڑا ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اسی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں