تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مقبوضہ کشمیر، اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، حالات خراب ہوسکتے ہیں، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اس کے کتنے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، بھارت غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کررہا ہے، غرور لوگوں کو سمجھدار ہونے سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسے حالات میں اپنے مبصرین مقبوضہ کشمیر بھیجے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بہت خطرناک ہے، خوف ہے کرفیو اٹھنے پر قتل عام ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش قبول کی ہے، موجودہ صورت حال میں کوئی ثالثی کرسکتا ہے تو وہ ٹرمپ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، کوئی بھی عقل مند انسان نیوکلیئر جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، امریکی صدر سے اس لیے ثالثی چاہتے ہیں کہ خونریزی کا خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یو این اجلاس میں شرکت کا اصل مقصد کشمیر پر عالمی برادری کو جگانا ہے، ٹرمپ کی خواہش ہے میں امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کروں، کشمیر پر ثالثی یا افغانستان میں امن کا تعلق کسی بھی لین دین سے نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -