اشتہار

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی وقت کے مطابق ایک بجے بھوٹان میں یونگ پھلا کے مقام کے قریب حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش سے یونگ پھلا کی جانب اڑان بھر رہا تھا۔

- Advertisement -

ہیلی کاپٹر میں بھارتی آرمی ایوی ایشن کورپس کے لیفٹیننٹ کرنل اور بھوٹانی فوج کا کیپٹن سوار تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

رپورٹ کے مطابق بھوٹانی پائلٹس 2014 سے بھارتی فوج کے ساتھ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گوالیار ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے رواں برس 27 فروری کو بھارتی ایئرفورس کا ایک مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں