تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فیس بک کا نیا فیچر، پوسٹ لائیک اور ویڈیو ویووز کوئی نہیں دیکھ سکے گا

سڈنی: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹاگرام کی طرح پوسٹ پر آنے والی پسندیدگیوں کو چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ لائیک فیچر پر کام ابھی ابتدائی مرحال میں ہے، ہم معاشرتی دباؤ کو کم اور صارفین کو اچھا احساس فراہم کرنے کے لیے نئی سروس متعارف کرارہے ہیں جس سے مشہور اور عام صارف کا فرق ختم ہوجائے گا۔

کمپنی نے آسٹریلیا میں پوسٹوں کے لیے ’لائیک‘ یعنی پوسٹ کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد چھپانا شروع کر دیا، سروس کی کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام صارفین کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے کوشاں

کمپنی کے مطابق آزمائشی فیچر متعارف ہونے کے بعد آسٹریلوی صارفین ویڈیوز پر ویوز بھی نہیں دیکھ سکتے جبکہ انہیں کسی بھی پوسٹ خواہ وہ تصویر یا اسٹیٹس پر آنے  والے ردعمل بھی نظر نہیں آرہے۔

فیس بک ترجمان  کے مطابق کمپنی کا نیا اقدام معاشرے کے اثرات دیکھنے کے لیے ہے تاکہ صارفین کے درمیان جاری زیادہ لائیکس اور مشہوری کی گو مگو کیفیت ختم ہو۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے البتہ گزشتہ چند سالوں میں ڈیٹا لیکس اسکینڈل کی وجہ سے انتظامیہ دباؤ کا شکار اور سروس تنزلی کی طرف جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -