جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھادیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، کشمیر کو ہندوستان نے سب سے بڑا ٹارچر سیل بنادیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماؤں کی اور اقوام متحدہ پر ہے، بھارت کے عزائم سے پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے تمام حربے آزمانے کے باوجود بھارت ناکام ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث کشمیر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ و عالمی برادری کو کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے، مشعال ملک

واضح رہے کہ چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا، کشمیری دنیا کی بہادر ترین قوم ہے، دنیا کی کوئی طاقت آج تک کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، دنیا کو کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا، بھارت یاسین ملک کو کشمیریوں سے جوڑنے کی سزا دے رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت آئندہ ماہ کشمیری قیادت کے خلاف ٹرائل کرنے جارہا ہے، اقوام متحدہ و عالمی برادری کو کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں