جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ہنگومیں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں مسافر کوچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے زرگری میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، امدادی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں