جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کشمیری اپنی آزادی کی آخری جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی کی آخری جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں سارے عالم کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم اور عالم اسلام کا حق ادا کیا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جیسے کیس لڑا ہے آج تک کسی نے نہیں لڑا، انہوں نے واضح کردیا ہم کشمیر میں ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا، ہم کسی صورت میں کشمیر کے ایشو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب عوام کی آواز تھی، اگر کسی کو پاکستان کے بارے میں غلط فہمی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

مزید پڑھیں: اگر حملہ ہوا تو فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کروں گا: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فاشسٹ اور اسلام دشمن مودی کی حکومت ہے، مودی ہندوستان میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے جارہا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت کے مسلمان قربانیاں دے رہے ہیں، ہمیں مسلمان ہونے کی وجہ سے دہشت گرد کہا جارہا ہے، نوجوان پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہیں، ملک کے دفاع میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ایک اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے، چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں