جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے، حبس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی کے سمندر میں ایک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور اس کا کم دباؤ کے رخ کا اندازہ آئندہ کچھ دنوں میں ہوجائے گا۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تھا اور جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کو مختلف علاقوں سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں