اشتہار

2020 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران :ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز یا ان میں مداخلت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ امریکا ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کیے ہوئے ہے مگر یاد رکھے جو بھی جنگ امریکا شروع کرے گا، اس کو ختم کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ ظریف نے کہاکہ ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں ملوث نہ ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت امریکی صدارتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ترجیح دینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

- Advertisement -

امریکی ٹیلی وژنکو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ اس انٹرویو میں جواد ظریف نے واضح طور پر کہا کہ جو بھی جنگ امریکا شروع کرے گا، اس کو ختم کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں