بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل میں آصف زرداری جیسی سہولیات مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی اور کہا جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی اسکینڈل کیس میں گرفتارسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سےموقف اختیار کیاگیا کہ سابق صدرآصف زرداری کوجیل میں جو سہولتیں دی جارہی ہیں وہی انھیں بھی دی جائیں۔

دلائل کے بعد عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ جو سہولتیں آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں۔

یاد رہے کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات حاصل کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی ، جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے جیل سپرنٹنڈنٹ سے 30 ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو ایل این جی کیس میں 26 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے  جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں