جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ: 21 افراد ہلاک 50 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد : بھارت میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے، بدنصیب مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بناس کھاٹا ضلع کے امباجی ٹاﺅن کے قریب پیش آیا، بس کے مسافر ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

- Advertisement -

میڈیا میں خبر نشر ہونے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لگژری بس میں70 مسافر سوار تھے، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا۔

جائے حادثہ پر چیخ و پکار مچ گئی، امدادی ٹیموں اور مقامی پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام زخمیوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں