اشتہار

چین: فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 19 ملازمین ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی: چین کی فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ میں جھلس کر 19 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے مشرقی صوبے کے تجارتی شہر ننگھائی کاﺅنٹی میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 8 ملازمین کو بحفاظت نکال لیا، 3 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

19 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، فیکٹری میں لگنے والی آگ کا دھواں آسمان کو چھونے لگا، آس پاس کی عمارتوں کو حفاظتی اقدام کے تحت خالی کرا لیا گیا۔

چین کی کیمیکل فیکڑی میں دھماکا، 47 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، واضح رہے کہ چین کے صنعتی ایریا میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں صرف گزشتہ 6 ماہ میں انسانی ضیاع کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے جن میں مجموعی طور پر 119 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں مشرقی چین میں واقع کیمیکل فیکڑی میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی کے باعث 47 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں