اشتہار

پہلے اماراتی خلانورد ھزاع المنصوری کل زمین پر لینڈ کریں‌ گے

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی خلانورد بین الااقوامی خلائی اسٹیشن کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد 3 اکتوبر کی دوہپر واپس زمین پر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے ھزاع المنصوری کا انتخاب کیاتھا، جو عالمی خلائی مشن کے8روزہ دورے پر 25 ستمبر کوروانہ ہوئے تھے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ھزاع المنصوری نے آٹھ روز کے دوران متحدہ عرب امارات کی عوام کے ساتھ سات ویڈیو اور ریڈیو سیشن کیے ہیں۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات خلائی پروگرام کے سربراہ سلیم المرّی کا کہنا ہے کہ محمد بن راشد خلائی سینٹر (ایم بی آر ایس سی) کی جانب سے ھزاع المنصوری کے زمین پر آنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ایم بی آر ایس سی کےمینیجر سعید خرموستجی المنصوری کا استقبال کرنے قازستان پہنچ چکے ہیں۔،

خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے المرّی کا کہنا تھا کہ ’’لینڈنگ ہموار دکھائی دے رہی ہے۔ ہم ایک ہفتہ سے 10 دن تک ماسکومیں گزاریں گے اور پھر متحدہ عرب امارات واپس آئیں گے‘‘۔

المرّی کا کہنا تھا کہ ’’ھزاع المنصوری کی صحت بلکل درست ہے اور ان کا خلائی کامیاب رہا ہے، ہم روزانہ بات کرتے تھے اور انہوں نے روزانہ عوام کے ساتھ لائیو سیشن کیے ہیں جس میں انہوں نے اہم تجربے اور روزانہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ ھزاع المنصوری 25 ستمبر بدھ کے روز اماراتی خلا نورد کی حیثیت سے 61، 62 خلائی مشن کی جانب دیگر ممبران کے ہمراہ قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 8دن تک جاری رہنے والے خلائی مشن میں ھزاع المنصوری کے ہمراہ امریکی خلاباز جسیکا میر اور روسی خلاباز اولیگ اسکر یپو بھی ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں