جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب کا مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کے گورنرز کانفرنس بلانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کے گورنرز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک کے تمام گورننرز مل بیٹھ کر مسلمانوں کے مسائل پر بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چمیبر آف کامرس میں ایک تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ترکی کے شہر قونیا کے گورنر مسٹر کنیٹی ٹاپراک کو مدعو کیا گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا تقریبا 55 فیصد حصہ ہے۔ ہم ترکی کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان جواچھے تعلقات ہیں لیکن ہماری باہمی تجارت اس کے مطابق نہیں ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ہم بزنس کمیونٹی کے لئے کام کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، یہ کاروباری طبقہ ہے جو ملک میں ترقی لاتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرتا ہے۔

چوہدری سرور نے کہا میں نے تمام ممالک کے گورننرز کی ایک کانفرنس منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، مسلم ممالک کے تمام گورننرز مل بیٹھ کر مسلمانوں کے مسائل پر بات کریں گے، ہم نے ترکی میں ہونے والے مارشل لاء کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

تقریب میں ترکی کے شہر قونیا کے گورنر مسٹر کنیٹی ٹاپراک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آکر کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور چیمبر کا مہمان بننا میرے لئے اعزازہے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بھی شکر گزار ہو جنہوں نے مجھے مدعو کیا، ہم نے زراعت کے شعبہ میں بہت کام کیا ہے۔

گورنر مسٹر کنیٹی ٹاپراک نے کہا کہ لاہور چیمبر کی مہمان نوازی نے مجھے بہت متاثر کیا اس سے میں محسوس کر رہا ہوں کہ میں ترکی کے ہی ایک شہر میں موجود ہوں، ہم تجارت کو بڑھانے کے لئے بہت سے کام کر رہے ہیں، ہمارا پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک اور حکومت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے، اگلے دس برسوں تک ہم نے تجارت کا حجم دس ارب ڈالر بڑھانے کا عزم رکھا ہے، میں تمام ترکش لوگوں کو کہو‌ گا کہ پاکستان جائیں اور پاکستان کے لوگوں سے ملیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں