جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

صحت کے شعبے میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے جعلی صحت اسکیموں سے اربوں روپے کمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں وینٹی لیٹرزکی تقسیم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری میاں شکیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف طفیل اورٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹراختر رشید ودیگرافسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سابق کرپٹ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کو روک لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دوسواناسی وینٹی لیٹرز کو پنجاب کے مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں ضرورت کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران تقسیم کردیا جائے گا۔ ایک ہفتے کے دوران تمام وینٹی لیٹرز کو فعال کر دیا جائے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کی کرپٹ حکومت نے جعلی صحت اسکیموں سے اربوں روپے کمائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے لیے صحت کے شعبے میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں