ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کو عوام کا نہیں، اسمبلی میں نہ پہنچنے کا درد ہے، میاں اسلم اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو عوام کا نہیں بلکہ اسمبلی میں نہ پہنچنے کا درد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا اسمبلی میں پہنچنا ہے، ان کا ایجنڈا توڑ پھوڑ اور پیسہ کماؤ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں جیسے اختلافات ہیں سب کو پتا ہے، اپوزیشن کو معلوم ہے عوام ان کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ریفارمز ہورہی ہیں جو اپوزیشن کو برداشت نہیں ہے، ہم نے تو دھرنے کی مخالفت نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان بلاول بھٹو ملاقات بے نتیجہ، پی پی چیئرمین میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرنے سے متعلق خود متفق نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پتا ہے کہ ان کے دھرنے میں کوئی نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں