راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور پرتیار ہے.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت سے متعلق سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
CCC at GHQ. Commanders reiterated resolve for befitting response to any Indian misadventure or aggression being conveyed through irresponsible media statements by Indian military commanders. (1 of 2). pic.twitter.com/vXpyPMwsy6
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 3, 2019
کور کمانڈرز کے اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا.
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیربھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں.