لاہور: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا. انھوں نے کہا کہ تماشائیوں کا اسٹیڈیم آ نا خوش آئند ہے.
وسیم خان نے کہا کہ شکر ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان سیریز کھیلنے آئی ہے، پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ بہت ضروری ہے.
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سری لنکن ٹیم دسمبرمیں ٹیسٹ سیریزکھیلنے پاکستان آئے گی.
مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا
انھوں نے سیکیورٹی کے معاملات سے متعلق کہا کہ ٹیموں کی حفاظت کےفول پروف انتظامات کئے ہیں.
خیال رہے کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے احسان مانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا کے پاکستان آنے پر پی سی بی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں۔