اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کراچی پولیس اورکسٹم کا مل کام کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام اور پولیس مل کر کام کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، کسٹم حکام کی سفارش پر فوری فورس مہیا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی درآمد سامان کی روک تھام کےلیےنئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، شہرکےداخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی کا مزیدبڑھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

کسٹم اور پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے داخلی مقامات یعنی گڈاپ،موچکو،ٹول پلازہ اور گھگھرپھاٹک پرمشترکہ کام کیاجائے گا۔ اس حوالے کراچی پولیس چیف نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ کسٹم کی سفارش پرپولیس نفری فوری فراہم کی جائےگی،تمام ڈی آئی جیزاسمگل شدہ سامان کےخلاف کریک ڈاؤن کریں اور برآمد شدہ سامان کسٹم کےحوالےکریں گے۔

انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ کارروائیوں کےحوالےسے پولیس افسران فوکل پرسن کوتحریری اطلاع دیں گے۔

یاد رہے کہ پورٹ سٹی اور سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا حامل شہر ہونے کے سبب اسمگلروں کی توجہ خصوصی طورپر کراچی پر رہتی ہے ، اور کراچی از خود ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ ایران سے غیر قانونی طور پر آنے والا ڈیزل بھی کراچی میں ہی فروخت ہوتا ہے اور چمن بارڈر سے آنے والی اسمگلنگ کی اشیا فروخت کرنے والے کراچی میں فروخت کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھیں ہیں اور یہ ٹیمیں شاپنگ پلازہ اور مقامی مارکیٹوں میں جا کر درآمدی سامان کی جانچ پڑتال گزشتہ ماہ سے شروع کرچکی ہیں ۔

ما ہ اگست میں اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ دکانوں پر چیکنگ کے دوران دکانداروں سے درآمدی اشیاء کے دستاویزات طلب کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں