جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے ناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، فضل الرحمان کو اقتدار کی چاہت ایسی ہے جیسے مچھلی پانی سے باہر ہو۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دور ہیں اور وہ اسی لیے اسلام آباد پر لشکر انداز ہورہے ہیں۔

دھرنے کیلئےناموس رسالتؐ کے نام پر چندہ جمع کیا جارہا ہے، وہ پچھلے10سال تک اقتدارمیں رہے، اب پہلی بار باہر ہیں، ان کے اقتدارکی چاہت ایسی ہے جیسےمچھلی پانی سے باہر ہو، ہمیں کوئی پرواہ نہیں مولانا فضل الرحمان خود کو سیاسی طور پر ایکٹو کرنا چاہ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ،پی پی اور مولانا فضل الرحمان نے ایک دوسرے کو کاندھا دیا، بنیادی طور پر یہ تینوں ایک پارٹنر ہیں۔

آج یہ لوگ نیب کی زد پرہیں، انہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک میں افراتفری اورمہنگائی ان ہی کی وجہ سے ہے، یہ لوگ اب این آر او مانگ رہے ہیں مگر ہم کسی کو این آر او دیں گے نہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر یہ سب اس سسٹم کے بینیفشری ہیں، آج یہ تینوں جماعتیں حکومت گرانے کی باتیں کررہی ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں ان کیخلاف کیسز کو ختم کردیا جائے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں