بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی کے پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر قائد کے تمام پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔

یہ بات انہوں نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت تجاوزات کے خاتمے سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو شہر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی نے ہدایات دیں کہ شہر قائد کے تمام پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات فوری ختم کی جائیں۔

حکومت سندھ نے خود بھی اپنے دفاتر نیشنل میوزیم سے ہٹالئے ہیں، چیف سیکریٹری نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے شہر میں قائم شادی ہالز اور میگا اسٹورز کی رپورٹ طلب کرلی۔

ممتاز علی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں بنے ہوئے غیرقانونی شادی ہالز اور میگااسٹورز سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ اسپتالوں کے سامنے سے غیرقانونی میڈیکل اسٹورز اور دیگر تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے، چیف سیکریٹری نے ہدایت جاری کی کہ ایس بی سی اے کی گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور شہر میں جگہ جگہ ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کی تاروں کو بجلی کے کھمبوں سے ہٹایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں