ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے اس لیے وہ توڑ پھوڑ کریں گے: شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے، لوگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پر امن نہیں رہیں گے اور توڑ پھوڑ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت یوسف زئی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کر کے یہ لوگ خبر بنانے کی کوشش کریں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا سمیت پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے، ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، دھرنوں کی ضرورت کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات کے پی نے کہا فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ مدینے کی ریاست بن گئی تو سیاست کہاں کریں گے، عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے، فضل الرحمان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، فضل الرحمان دھرنے کی آڑ میں کیا حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے بھی کہا ہے کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات کا مارچ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی ہے، شہباز شریف، احسن اقبال اور راجہ ظفر الحق مولانا کے مارچ میں شرکت کے حامی نہیں ہیں، دوسرے درجے کے رہنماؤں نے مولانا کے مارچ میں شرکت کی تجویز دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں