اشتہار

سعودی حکومت کا خواتین کو مسلح افواج میں ملازمتیں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

رہاض: سعودی حکومت نے خواتین کو مسلح افواج میں  ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ مقامی خواتین اگر مسلح فوج میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مکمل اجازت ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہنا تھا کہ ’’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور قدم، اب تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین بھی آرمی میں شمولیت کرسکیں گی‘‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی عرب: خواتین کو ہوٹلوں میں تنہا رکنے کی اجازت مل گئی

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خواہش مند خواتین اپنی درخواستیں ریاض، مکہ ، مدینہ، الباحا سمیت دیگر شہروں میں جمع کراسکتی ہیں جس کے بعد اُن کا انتخاب کیا جائے گا اور باقاعدہ ٹرینگ کے بعد انہیں تعینات بھی کیا جائے گا۔مسلح افواج میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کی شرط عائد نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت انہوں نے خواتین پر عائد ہونے والی کئی پابندیاں ختم کردیں یا پھر قوانین میں بہت زیادہ نرمی کردی۔ فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں سب سے پہلے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی، بعد ازاں مملکت نے اسٹیڈیم جانے، محرم کے  بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر کئی قوانین میں ترمیم کی۔

ریاست میں ایسے فیصلے کیے جارہے ہیں جو روشن خیالی مثال سمجھے جاتے ہیں، حال ہی میں حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت بھی دی، سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اجازت کے تحت 21 برس یا اُس سے زائد عمر کی خواتین اپنا پاسپورٹ بغیر سرپرست یا اپنی مرضی سے حاصل کرسکتی ہیں جبکہ انہیں اب بیرون یا اندرون ملک اکیلے سفر کرنے کی بھی اب مکمل اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں