ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈینگی کے مزید 143 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرویلنس سیل کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع سے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 4 ہزار 691 ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 413 ہوچکی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز کی تعداد سندھ بھر میں 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، نجی اسپتالوں کی جانب سے ڈینگی کیس رپورٹ نہیں کیے جاتے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 565 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کے مطابق اب تک 19 ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں