اشتہار

ترک فوج کی کارروائی داعش کو دوبارہ اکٹھا کرسکتی ہے، پیوتن کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے شمال مشرقی شام میں حراست میں لئے گئے’داعش‘کے عسکریت پسند وہاں پر ترک فوج کارروائی کے نتیجے میں فرار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ بات سابق سوویت یونین کے سربراہان سے ترکمانستان کے دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے کےکہی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ترکی اس صورتحال پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے دوران کرد جیلوں میں قیدہزاروں داعشی دہشت گردوں کے فرار کو روک سکتا ہے۔

- Advertisement -

روسی صدر کا کہناتھا کہ ’یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں داعش کے خطرناک جنگجؤوں کو قید کیا جاتا ہے، وہ اب بھی کرد مسلح گروہوں کی حراست میں ہیں۔

صدر پیوتن نے کہا کہ ’اب ترک فورسز ان علاقوں میں داخل ہورہی ہے اور کرد فورسز ان کیمپوں کو چھوڑ رہے ہیں اور داعشی جنگجو جیلوں میں قید ہیں جو صرف فرار ہوسکتے ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ ترک فورسز ان جنگجوؤں کو اپنے کنٹرول میں کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں