پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا کے شہر مالاکنڈ، مردان، سوات، دیر کرم ایجنسی او گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 157 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں دو روز قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر3.1 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔
آزاد کشمیر زلزلہ : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور گردونواح میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جبکہ زلزلے کے باعث عمارتیں، گھر اور سڑکیں تباہ ہوئی تھیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹرشمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔