ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

صلاح الدین قتل، والد نے تینوں‌ اہلکاروں‌ کو معاف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی موت کے لیے ذمہ دار تینوں اہلکاروں کو معاف کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے والد نے حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کیے تھے جن میں سے دو تسلیم کرلیے گئے۔ صلاح الدین کے والد نے گاؤں کی سڑک اور گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جنہیں منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی محمد افضل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان صلح نامہ موضع گورالی کی مسجد میں ہوا جس کے بعد انہوں نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا۔ْوالد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیٹے کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل صلاح الدین نامی شخص کو مبینہ طور پر بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے جرم میں پولیس نے حراست میں لیا تھا، اس دوران نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ صلاح الدین نے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے بعد کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑایا تھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی البتہ فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نوجوان پر تشدد ہوا البتہ اسے وجہ موت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں