معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔
آج ہم بات کررہے ہیں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی ادکارہ مہوش حیات کی جن کو چند دنوں قبل وزارت انسانی حقوق نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کا سفیر بھی مقرر کیا۔
اداکارہ نے اپنی پہلی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’’گھٹنوں گھٹنوں چلنے سے بھی پہلے کتابوں سے میری دوستی ہوئی تھی، پڑھنے کا شوق شروع سے ہی میرے ساتھ رہا، یہ جادو بہت خاص ہے اور میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ اس تجربے سے مستفید ہو’’۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’مجھے پینسل سے لکھنے میں بہت زیادہ وقت لگا‘‘۔
A picture from my first birthday. Even before I could crawl, books were my friend. The love for reading is something that has stayed with me. This magic is something I want all children to experience. Writing with a pencil though was to come a lot later. 🙈 Lol pic.twitter.com/dDVoBR5CQO
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 17, 2019
یاد رہے کہ چند روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔
مزید پڑھیں: ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘
مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں‘‘۔